ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بالآخر پہلی کامیابی مل گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بالآخر پہلی کامیابی مل گئی

پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 17 ویں میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پرتھ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم شروع سے ہی پاکستانی بولرز نے کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 90 رنز بناسکی، کولن ایکرمین نے سب سے زیادہ 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیفن مائیبرگ 6، میکس او ڈاڈ 8، ٹام کوپر 1، ٹم پرنگل 5، فریڈ کلاسن صفر جبکہ لوگن وین بیک نے 7 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونئیر نے 2 جبکہ حارث رف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، قومی ٹیم نے ہدف 14 ویں اوور میں 4 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔ کپتان بابراعظم ایک بار پھر 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر محمد رضوان 49 بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں قومی کرکٹرز نے رن ریٹ بہتر کرنے کے بجائے سنگل ڈبل پر فوکس کیا، شان مسعود نے 16 گیندوں پر 12 جبکہ افتخار احمد نے 5 رنز اسکور کیے۔ نیدر لینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے