تازہ ترین

فارن فنڈنگ کیس منی لانڈرنگ میں تبدیل عمران خان کی گرفتاری کے امکانات

فارن فنڈنگ کیس منی لانڈرنگ میں تبدیل عمران خان کی گرفتاری کے امکانات

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا، جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔ عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر اکتیس اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ ایف آئی اے نے مقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکانٹ خود استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق اگر عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار کرنے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے