مریدکے: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی کنٹینر سے گرکر ہلاکت کے بعد تیسرے دن کے لانگ مارچ کو ختم کردیا، چوتھے دن کے لانگ مارچ کا آغاز کل گوجرانوالہ سے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے تیسرے روز کا لانگ مارچ مرید کے سے شروع ہوا، جہاں عمران خان نے کارکنان سے خطاب بھی کیا، اس کے بعد قافلہ سادھوکی پہنچا تو خاتون رپورٹ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آگیا جس پر عمران خان نے مارچ کو اسی مقام پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سادھوکی سے کامونکی پہنچا تو عمران خان نے خاتون رپورٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تیسرے دن کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ لانگ کے باعث کل سوموار کو جی ٹی روڈ پر قائم تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کامونکی سے لیکر راہوالی والی تک گرلز اور بوائز کے تعلیمی ادارے کل بند رہے گے، لانگ مارچ کی وجہ سے شہر کے تمام کالجز بھی ایک روز کیلئے بند ہوں گے۔دریں اثنا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا سفر کامونکی کی طرف روانہ ہوا اور وہاں سے سادھوکی پہنچا تو نجی ٹی وی سے منسلک خاتون رپورٹر صدف نعیم دھکا لگنے سے کنٹینر سے نیچے گر گئیں۔ صدف نعیم کنٹینر سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد تیسرے دن کے لانگ مارچ کو وہیں ختم کردیا گیا، چوتھے دن کا لانگ مارچ گوجرانوالہ سے شروع ہوگا۔