بھارتی گجرات: بھارت میں مرمتی کام کے افتتاح کے چند دنوں بعد ہی کیبلز کے ذریعے بنایا گیا 140 سال پرانا پل دریا میں گرنے سے 35 افراد ہلاک جبکہ درجنوں پانی میں ڈوب گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے موربی ضلع میں مچھو دریا پر 5 روز قبل ہی بنایا گیا کیبل پل دریا میں گر گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ درجنوں شہریوں نے ایک ساتھ پل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل پل دریا کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے اور چند مسافر ٹوٹے ہوئے پل پر کھڑے ہیں جب کہ بقیہ افراد بھی ٹوٹے ہوئے پل سے آہستہ آہستہ اتر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔