پاکستان

این اے 45 ضمنی انتخاب میں عمران خان نے میدان مار لیا

این اے 45 ضمنی انتخاب میں عمران خان نے میدان مار لیا

کرم: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب میں عمران خان نے پی ڈی ایم امیدوار کو شکست دے کر میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے اصل مقابلہ عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل چمکنی کے درمیان تھا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 618 ہے جس میں 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ حلقے کے تمام 143 پولنگ اسٹیشنز پر صبح نو سے شام پانچ پولنگ جاری رہی۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیا گیا، حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 20748 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان چمکنی 12718 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حکومتی اتحاد میں شامل گیارہ سیاسی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے مقابلہ تھا، جس میں عمران خان نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔ ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرف خان کا کہنا ہے کہ حلقہ کے 24 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 119 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سمیت ضروری انتظامات اطمینان بخش طریقے سے مکمل کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے