پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ایک پیج کے مطابق ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیرئیر کی خاطر ان سے دور ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
صحیفہ جبار خٹک نے طلاق کی گردش کرتی خبروں کی تردید کردی
- by web desk
- اکتوبر 31, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1460 Views
- 3 سال ago