انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا تین سال بعد بھارت واپسی پر خوش

پریانکا چوپڑا تین سال بعد بھارت واپسی پر خوش

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا تین سال بعد بھارت واپسی کے لیے بے چین ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے فلائٹ ٹکٹ کی تصویر شیئر کی۔ ٹکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وہ تقریباً تین سال بعد بالآخر گھر جا رہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں سال 20 جنوری کو سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش جنوبی کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونز کی پیدائش کے بعد ان کی رواں سال اپریل میں بھارت آمد متوقع تھی۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کر کے امریکا چلی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے