ورلڈ کپ

افغانستان سری لنکا اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کے مابین آج اہم میچز

افغانستان سری لنکا اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کے مابین آج اہم میچز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون میں دو میچز کھیلے جائیں گے، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جبکہ دوسرا اہم مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ میں یہ دونوں میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے، گروپ ون کے سلسلے میں آج کا پہلا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے تین، تین میچز کے بعد صرف دو ،دو پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے نہ صرف آپس میں ہونے والا مقابلہ جیتنا ہوگا بلکہ گروپ کا پانچواں اور آخری میچ بھی جیتنا ہوگا۔ افغانستان کا پانچواں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ سری لنکا کو انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔ دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے شروع ہوگا جو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے۔ انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے