کھیل

کرکٹ آئیڈل کون بابر اعظم نے نام بتادیا

کرکٹ آئیڈل کون بابر اعظم نے نام بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتادیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بابر اعظم سے سوالات و جوابات کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ اس ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تیزی کے ساتھ سوالات کا جواب دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنا پیار میں پکارا جانے والا نام، اپنا کرکٹ آئیڈل اور اپنا مشغلہ بھی بتایا۔ بابر اعظم کے مطابق انہیں پیار میں بوبی پکارتے ہیں۔ ان سے ان کے کرکٹ آئیڈل کا سوال کیاگیا تو اس کے جواب میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے