بوسٹن: امریکا کی کلائمیٹ ٹاسک فورس کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کی سطح سے نیچے گہرائی میں موجود گرم چٹانوں کا استعمال توانائی کی پیداوار کے لیے استعمال کی جانے والی موجودہ ٹیکنالوجی سے کہیں زیادہ مثر ہوسکتا ہے۔ غیر منافع بخش ادارے کلین ایئر ٹاسک فورس نے ایک نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سپر ہاٹ راک انرجی 2030 کی دہائی کے ابتدا میں کمرشل استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی کی جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے جیو تھرمل توانائی کی فنڈنگ اور پبلک پرائیوٹ شراکت داری عالمی توانائی کے نظاموں کے لیے کم لاگت والی صفر کاربن ٹیکنالوجی ثابت ہوسکتی ہے۔ جبکہ اس کے استعمال کے لیے دیگر وسائل کی نسبت کم زمین درکار ہوگی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
زمین کی گرم چٹانوں سے زیادہ مثر توانائی پیدا کی جاسکتی ہے تحقیق
- by web desk
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1330 Views
- 2 سال ago