واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ ماہر تیر انداز لارز اینڈرسن اپنی مہارت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور اب انہوں نے 30 فٹ کی دوری سے ایک کے بعد ایک سات تیر دروازے میں چابی کے سوراخ سے گزارے جبکہ سوراخ کا دہانہ صرف 10 ملی میٹر تھا۔ اگرچہ انہوں نے یکم جون 2022 کو اس کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے روایتی کمان سے سات تیر داغے جو حیرت انگیز طور پر دروازے پر چابی کے سوراخ سے آر پار ہوگئے۔ اس نازک کام میں بہت مہارت کی ضرورت تھی ورنہ معمولی جنبش سے بھی تیر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔
دلچسپ اور عجیب
چابی کے سوراخ سے سات تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم
- by web desk
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1423 Views
- 3 سال ago