پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتا دیا کی ان کی زندگی یکم نومبر کو کس طرح تبدیل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایا علی نے اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یکم نومبر، چاہے کچھ بھی ہو، یہ تاریخ میرے لیے ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے اور شاید اس تاریخ نے مجھے بھی بدل دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ بھی آپ کو میرے پاس واپس نہیں لاسکتا، بابا میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، ہر روز، ہر لمحہ اور ہر گھڑی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر ان کے لیے ایصال ثواب کے لیے سورہ الفاتحہ پڑھیں اور انہیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں۔
انٹرٹینمنٹ
مایا علی کی زندگی یکم نومبر کو تبدیل ہوگئی
- by web desk
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1404 Views
- 2 سال ago