صحت

پنجاب: اپریل میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پنجاب: اپریل میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پنجاب میں اپریل سے مئی کے دوران خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 580 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے، راولپنڈی سے521، حافظ آباد سے 114، جھنگ سے 99 اور شیخو پورہ سے 72 کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ قصور سے 56، سیالکوٹ سے 49 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خسرہ کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں 42 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔ ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے مطابق 265 متاثرہ یوسیز میں 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے، مئی سے جولائی تک خسرہ کے زیادہ کیسز سامنے آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے