پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے ہم منصب کی دعوت پر گئے ہیں، یہ ان کا وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ چین ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے قائدین اسٹریٹجک کوآپریشن پارٹنر شپ کا جائزہ لیں گے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کیدرمیان وسیع تردوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ دورہ چین سے متعلق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ 2013 میں نواز شریف کے وژن کی کڑی ہوگی، پچھلے 4 برسوں میں سی پیک تاخیر کا شکار ہوا، سی پیک کیحوالے سے پچھلے ہفتے ایک میٹنگ ہوئی ہے، یہ دورہ سی پیک اور ایک نئی منزل کے لیے اہم کردار ادا کریگا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران سی پیک کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے