وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم کا استقبال اعلی چینی حکام نے کیا۔ خیال رہے کہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے یہ شہباز شریف کا پہلا دورہ چین ہے۔ پاک چائنا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دورے میں چینی قیادت سے سی پیک سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوگی۔ ۔