پاکستان

یہ آزادی نہیں آوارگی مارچ ہے مولانا فضل الرحمان

یہ آزادی نہیں آوارگی مارچ ہے مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار حکومتی اتحادی و جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اور عمران خان کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ تحریک انصاف صرف اسلحے کے استعمال پر یقین رکھتی ہے اور اسی کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہورہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بلیک میل کر کے فیس سیونگ لینا چاہتی ہے مگر ہم کوئی فیس سیونگ نہیں دیں گے کیوں کہ لانگ مارچ ناکام ہوگیا، دو ہزار سے زیادہ لوگ نہیں ہیں۔ رہنما جے یو آئی (ف) نے مطالبہ کیا کہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر کمیشن بنایا جائے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت، ناموس اور احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے