ورلڈ کپ

ٹی20 ورلڈکپ بابر رضوان کو جلد آؤٹ کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ڈیوڈ ملر

ٹی20 ورلڈکپ بابر رضوان کو جلد آؤٹ کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ڈیوڈ ملر

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ سے قبل جارح مزاج بلیباز ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بابراعظم فارم میں نہیں ہیں اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہورہے ہیں، ہماری ٹیم اسکا فائدہ اٹھائے گی۔ سڈنی میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے میچ کھلاڑی موجود ہیں، وہ بہترین سائیڈ ہے تاہم کپتان بابراعظم اور رضوان مسلسل فارم کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، کوشش ہوگی جلد وکٹ لیکر پاکستان کو پریشر میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیس اٹیک بہترین فارم ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں ہمارے فاسٹ بولرز نے کئی اہم میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے