سا ئنس و ٹیکنالوجی

طاقتور ویب کیم جو کتاب کو منٹوں میں اسکین بھی کرسکتا ہے

طاقتور ویب کیم جو کتاب کو منٹوں میں اسکین بھی کرسکتا ہے

واشنگٹن: 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ویب کیم کو بڑی مہارت سے ایک ایسے اسکینر میں بدلا گیا ہے جو اردو سمیت دنیا کی 180 زبانوں کی کتب اسکین کرکے اسے ڈجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کر سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی اس میں کئی خوبیاں موجود ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسکیننگ کے دوران کتاب درمیان سے خمیدہ ہوتی ہے اور آخری جملے کے الفاظ پڑھنے کے قابل نہیں رہتے لیکن ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت سیزر فینسی پرو اسکینر اور ویب کیم ہر صفحے کو مکمل طور پر ہموار کرکے اسکین کرتا جو ایک زبردست پیشرفت ہے۔ فی الحال یہ اہم ایجاد کراڈ فنڈنگ سے گزر رہی ہے جس کے کئی ماڈل تیار ہوچکے ہیں۔ اس کا پورا نام سیزرفینسی پرووژلائزر ہے جس میں 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ساتھ 330 ڈی پی آئی پر اسکیننگ کی سہولت موجود ہے۔ اس طرح کتاب کا شفاف اور بہترین اسکین حاصل ہوتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسکینر اور کیمرے کی اونچائی، رخ اور سمت کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ بہت چھوٹی تصاویر اور اشیا کو بھی پوری تفصیلات کے ساتھ اسکین کیا جاسکتا ہے۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے