صحت

منکی پاکس وائرس اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ہے عالمی ادارہ صحت

منکی پاکس وائرس اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ہے عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ منکی پاکس وائرس اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا اس بیماری سے متعلق کہنا ہے کہ جولائی میں منکی پاکس عروج پر پہنچنے کے بعد اب کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کیسز میں کمی کے باوجود اب بھی تشویش کی بہت سی وجوہات ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس وائرس سے 72 ملکوں میں 16ہزار کے قریب لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار،سر اور پٹھوں میں درد شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے