ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23 ویں میچ میں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے بعدازاں بارش کے بعد میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے ہیں تاہم بدقسمتی رن آٹ ہوگئے جبکہ نجم الحسن شنٹو 21، کپتان شکیب الحسن 13، عفیف حسین 3، مصدق حسین 6، یاسر علی ایک رن بناسکے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب بنگلا دیش کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔