اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہائیکورٹ کو امن کی یقین دہانی کرائیں۔ تو اسلام آباد آنے دیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کواسلام آباد کے داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ نواز شریف کے منع کرنے کے باوجود کیا حکومت مذاکرات کرے گی؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہے تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔ کیا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے؟کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں، عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔