آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چڑیا گھر سے 5 شیر اپنے پنجرے سے باہر آگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شیر اور اس کے چار بچوں کے پنجرے سے باہر آنے پر افراتفری مچ گئی۔ اس سلسلے میں الرٹ جاری کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد شیر کے ایک بچے کو بے ہوش کرکے واپس پہنچایا گیا، دیگر چار خود واپس آگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قریبی پارک سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب شیر اور اس کے بچوں کے پنجرے سے باہر آنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چڑیا گھر میں اس طرح کے واقعے کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکول موجود ہے۔
دلچسپ اور عجیب
سڈنی میں چڑیا گھر سے 5 شیر پنجرے سے باہر آگئے
- by web desk
- نومبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1402 Views
- 2 سال ago