سڈنی کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 186 کا ہدف دیا لیکن بارش کے باعث ہدف اور اوورز میں کمی کی گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلے ہی اوور میں کوانٹن ڈی کوک کی وکٹ لے کر پہلی کامیابی دلائی۔ ریئلی روسو بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تو جنوبی افریقا کا اسکور 16 تھا۔ اس موقع پر کپتان ٹیمبا باووما (Temba Bavuma ) اور ایڈن مارکرم (Aiden Markram ) نے مزاحمت کی۔ دونوں نے 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ شاداب نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں کو آٹ کرکے جنوبی افریقا سے میچ چھین لیا۔ جنوبی افریقا نے 9 اوورز میں 69 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔ بارش کے بعد جب میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 24 گیندوں پر 59 رنز کا ہدف ملا۔ جسے جنوبی افریقا حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔