پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔ گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک پر عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی، جس میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے۔ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی انہیں زخمی حالت میں شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ طبی معائنے کے دوران دیکھا جائے گا کہ گولی ان کی ٹانگ کو چھو کر گزری ہے یا پھر آر پار ہوگئی ہے۔