لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر منیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گرانڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے 221 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ اوپنر منیبہ علی نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ سدرہ امین ناقابل شکست 176 رنز اسکور کیے جس میں 20 چوکیاور ایک چھکا شامل تھا۔