انٹرٹینمنٹ

ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

کراچی: ایف بی آر نے جائیداد چھپانے پر گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکانٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے 2015 میں پراپرٹی خریدی تھی مگرانہوں نے ایف بی آر سے اپنا ریکارڈ چھپایا جس پر ادارے نے ان پر انکم ٹیکس لگایا تھا جس کی عدم ادائیگی پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس سے تین لاکھ 27 ہزار 158 روپے برآمد کر لیے۔ میشا شفیع پر سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 42 ہزار 875 روپے واجب الادا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے