پاکستان

اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی انتظامیہ سے فیض آباد میں مظاہرین کو روکنے کی درخواست

اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی انتظامیہ سے فیض آباد میں مظاہرین کو روکنے کی درخواست

فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی انتظامیہ سے درخواست کردی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی جانب مظاہرین جمع ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ موجود ہیں اور اسلام آباد پولیس پر پتھرا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں اسلحہ بردار بھی موجود ہوسکتے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ سے گزارش ہیکہ مظاہرین کو غیر قانونی عمل سے روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے