کوئٹہ: عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈان ہڑتال کی نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کنٹینر پر فائرنگ کے خلاف ژوب، دکی، چاغی اور نوشکی میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی، اس دوران تمام بازار، شاپنگ مالز اور دکانیں بند رہیں۔ ہڑتال کے باعث مذکورہ علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم رہا جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ مظاہرین نے شہباز شریف، وزیر داخلہ سمیت تین لوگوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔