معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نیانکشاف کیا ہے کہ فلم ڈبل XL میں کام کرنے کے لیے انہیں 15 کلو وزن بڑھانا پڑا۔ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ڈبل XL کے لیے وزن بڑھانے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہوزن بڑھانے کے دو طریقے ہیں، آپ صحت مند طریقے سے بھی وزن بڑھا سکتے ہیں اور غیر صحت مندانہ طریقے سے بھی ایسا کرسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ مجھے وزن بڑھانے میں دو مہینے لگے کیونکہ میں نے وقتی طور پر بہت ہی غیر صحت مندانہ طریقے سے اپنا وزن بڑھایا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہالبتہ، وزن کم کرنے کے لیے میں نے صحت مند طریقے کو اپنایا اور وزن کم کرنے میں مجھے ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا۔
انٹرٹینمنٹ
سوناکشی سنہا نے فلم ڈبل XL کیلئے 15 کلو وزن کیسے بڑھایا
- by web desk
- نومبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1406 Views
- 2 سال ago