علاقائی

گوجرخان میں چوری راہزنی کی وارداتیں چورہیلتھ سنٹرکاگیٹ لے اڑے

گوجرخان میں چوری راہزنی کی وارداتیں چورہیلتھ سنٹرکاگیٹ لے اڑے

گوجر خان(تحصیل رپورٹر) تھانہ گوجرخان کی حدود میں چوری اور رہزنی کی دو وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا،نعظمت شاہ نے پولیس تھانہ گوجر خان کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر آتے ہوئے شام ساڑھے چار بجے جی ٹی روڈ پر سٹیڈیم کے پاس پہنچے تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آئے اور پستول نکال کر مجھے روک لیا اور تلاشی لے کر مجھ سے ایک لاکھ پنسھٹہ ہزار کیش،100 پونڈ اور موبائل چھین کر شہر کی جانب فرار ہو گئے،ادھر ظہیر شاہ نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ وہ ایک شادی سے گھر واپس آئے تو نامعلوم چور گیٹ اور کمروں کے تالے توڑ کر 5 لاکھ روپے نقدی اور طلائی انگھوٹھیاں مالیتی 1 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے،ادھر شہلا نور نے پولیس کو بتایا کہ وہ سب ہیلتھ سنٹر ڈھوک اعوان میں ڈیوٹی سر سرانجام دے رہی ہیں،گذشتہ روز ڈیوٹی پر پہنچی تو سنٹر کا گیٹ غائب تھا،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے