علاقائی

عمران پر حملے کی مذمت ملک میں سیاسی عدم استحکام تشویشناک ہے سبطین شیرازی

عمران پر حملے کی مذمت ملک میں سیاسی عدم استحکام تشویشناک ہے سبطین شیرازی

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین شیرازی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام تشویشناک ہے ، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین شیرازی نے کہا کہ افواج پاکستان رہاست پاکستان کی نقا کی ضامن ہے پاکستان کو اس وقت ہکجہتی کی ضرورت ہے ، یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں ، ہمیں مل کر دشمن کہ سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ، انہوں نے چیئرمین تحریک امصاف پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے امن کے ساتھ کھیلنے کہ سازش قرار دیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کر کے جلدازجلد حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے