بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی نئی نیٹ فلکس فلم مونیکا، مائی ڈارلنگ جلد آرہی ہے۔۔ ممبئی میں جاری فلمی کانفرنس میں ہما قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ حوصلے والی عورت کے بارے میں لوگ کس طرح کے خیالات رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بہادر یا پرکشش عورت کو دیکھتا ہے۔ تو اس کے کردار کے متعلق پہلے سے خیالات گھڑ لیتا ہے۔ ہما کا کہنا تھا کہ نڈر عورت کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتے ہیں، میں مونیکا میں مجھے کاسٹ کرنے کے لیے واسن (پروڈیوسر) کا شکر گزار ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت مزہ آیا، ہم نے کوشش کی کہ بیباک خاتون کے بارے میں فرسودہ خیالات کو توڑا جائے۔
انٹرٹینمنٹ
نڈر عورت کے کردار پر لوگ پہلے سے ہی باتیں گھڑ لیتے ہیں ہما قریشی
- by web desk
- نومبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1362 Views
- 2 سال ago