کیا امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانے پر ہاتھ صاف کر گئے؟ تحائف غائب، تحقیقات شروع کردی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے خاندان کو غیر ملکی سربراہوں کی جانب سے دیے گئے درجنوں تحائف کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔ اس سلسلے میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدارتی تحائف جمع کرکے رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے مدد مانگ لی ہے اور کانگریشنل تفتیش کاروں نے ان تحائف کی تلاش شروع کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو ملا عبدالعزیز السعود اعزاز بھی غائب ہے۔ سابق صدر ٹرمپ کو جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے گالف کھیلنے کے سامان کا قیمتی تحفہ دیا تھا اسکا بھی پتہ نہیں چلایا جاسکا۔