انٹرٹینمنٹ

کیا طلاق کے بعد خودکشی کرلوں ماڈل کرن اشفاق غصے سے پھٹ پڑیں

کیا طلاق کے بعد خودکشی کرلوں ماڈل کرن اشفاق غصے سے پھٹ پڑیں

لاہور: ماڈل کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والی خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کے بعد نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کرن اشفاق نے بتایا کہ شادی ٹوٹنے کے بعد انہیں خواتین کی جانب سے نفرت انگیز کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کمنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے کمنٹس کرنے والی خواتین کے نام چھپادیے تھے۔ تنقید کرنے والی خاتون کے کمنٹ پر کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ چاہتی ہیں کہ طلاق کے بعد میں خودکشی کرلوں؟ اداکارہ نے مذکورہ کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خدا جانتا ہے کہ وہ اس طرح کے کمنٹس کا کس طرح مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک اور جذباتی پیغام لکھا کہ ہمارے معاشرے میں کبھی بھی لوگ کسی خاتون کو خوش دیکھنا برداشت اور پسند نہیں کرتے۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے