تجارت

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 1681 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 151200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 129630روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1610روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.18روپے بڑھکر 1380.31روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے