تازہ ترین

چیف جسٹس عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلیے فل کورٹ بنائیں وزیراعظم

چیف جسٹس عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلیے فل کورٹ بنائیں وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ تشکیل دیں، میں اگر عمران خان نے حملے میں میری موجودگی سے متعلق کوئی ثبوت پیش کیا تو عہدے سے مستعفی ہوکر ہمیشہ کیلیے سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف عمران خان کی ذاتی ہدایت پر ہیروئین کا کیس بنایا گیا، انہوں نے آرمی چیف کو لا محدود توسیع کی بات کی، اب نیوٹرل، جانور کیا کیا کچھ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب گولیاں لگیں تو تین گھنٹے کا سفر کر کے شوکت خانم کیوں گئے؟ قانون کے مطابق میڈیکولیگل سرکاری اسپتال دیتا ہے، اگر یہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں تو کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ثبوت ہے تو لے آئیں، مجھے پھر ایک منٹ بھی وزیر اعظم رہنے کا حق نہیں، اگر عمران خان نے شواہد دے دیے تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت، اسپیشل برانچ، آئی بی آپ کے پاس ہے اسکی تحقیات کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے