کیمبرج: آسٹریا میں سرمئی بطخ پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آتش بازی جنگلات میں رہنے والے پرندوں کے لیے دبا کا سبب بن سکتی ہے۔ محققین نے شمالی آسٹریا کی جھیل المسی میں رہنے والی 20 جنگلی بھوری رنگ کی بطخوں میں عارضی طور پر ٹرانسمیٹر لگائے۔۔ اس جھیل کے قریب گاں میں سالِ نو کے موقع پر آدھی رات کو آتش بازی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ پرندوں میں لگائے گئے ٹرانسمٹر ان پرندوں کے دل کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت کو ریکارڈ کیا جو ان کے جسمانی دبا کی پیمائشیں تھیں۔ اینگلیا رسکن یونیورسٹی کی ڈاکٹر کلوڈیا واشر کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں سالِ نو کے پہلے گھنٹے میں یعنی، رات 12 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان، بطخوں کی دل دھڑکن میں اوسطا 96 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی ان کے جسم کا درجہ حرارت بھی 3 فیصد بڑھ گیا یعنی 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
آتش بازی پرندوں کیلیے تکلیف کا سبب ہوسکتی ہے
- by web desk
- نومبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1413 Views
- 3 سال ago