صحت

باقاعدگی سے وزن کی پیمائش پتے کے کینسر کی تشخیص میں مددگار

باقاعدگی سے وزن کی پیمائش پتے کے کینسر کی تشخیص میں مددگار

سرے: ماہرین کے مطابق اگر لوگ اپنے وزن اور بلڈ شوگر کی باقاعدگی سے پیمائش کرتے رہیں تو ان میں پتے کے کینسر کی تشخیص تین سال پہلے تک ہوسکتی ہے۔ امریکا میں ہر سال 60 ہزار اور برطانیہ میں 10 ہزار افراد پِتے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد میں موت کی شرح افسوسناک حد تک بلند ہے کیوں کہ 90 فی صد افراد کو بیماری کے متعلق تب معلوم ہوتا ہے جب سرجری کیلیے بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے، جو اس کا واحد علاج ہے۔ اب برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے میں 43 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کینسر کی تشخیص وقت سے تین سال قبل کی جاسکتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب پتے کا کینسر ابتدائی مراحل میں غیر معمولی طور پر زیادہ بلڈ شوگر بناتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے