پاکستان

پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہے، اور اس حوالے سے صوبائی حکومت وفاق کو ریکوزیشن بھیجے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔اگر پنجاب حکومت وفاق کو ریکوزیشن بھیجتی ہے تو وفاق کو آئی جی کو تبدیل کرنے کی ریکوزیشن پر عمل درآمد کرنا ہوگا، اگر مرکزی حکومت چاہے تو آئی جی کو تبدیل کر دیا جائے گا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے