اسلام آبا(سٹی رپورٹر)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 02نومبر، صبح07:00بجے تا شام05:00بجے تک ،بیروٹ گالہ،دربار مائی ٹوٹی،کھوئی رتہ سٹی،چروہی ایکسپریس،دانہ بھل،چروہی ڈونگی، سری،سٹی،کریالہ،جنڈروت دبسی،ڈٹوٹ،مجاجن،سٹی۔II فیڈرز،صبح09:00بجے تا دن02:00بجے تک،ٹی اینڈ ٹی،ٹریٹ،بھارہ کہو۔II،انگوری،شاہ پور، شاہدرہ،مینگیال،گالف سٹی،ڈیسٹو،این سی پی،اتھال فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔