راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پوٹھو ہار ٹائون ساجد علی قریشی نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ ملک میں انقلاب کی جانب ہر اول دستہ ثابت ہورہا ہے پر امن مارچ اور احتجاج کر نا ہمار ا آئینی حق ہے حکومت پر امن مارچ کی راہ میں روکاوٹ حائل کرکے مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے تما م منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پر امن مارچ اپنی منز ل کی جانب گامزن رہے گا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیع نے کہاکہ حقیقی آزاد ی مارچ کا راولپنڈی میں پر پتاک استقبال کیا جائیگا تمام تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل 77فیصل کالونی میں حقیقی آزادی مارچ کے استقبالیہ کیمپ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نائب صدر پوٹھوہار ٹائون عمرا ن نذیر، جوائنٹ سیکرٹری پوٹھوہار ٹائون راجہ یعقوب جوائنٹ سیکرٹری ضلع راولپنڈی سہیل احمد صدر یو سی 78 کوآڈینیٹر pp13بلال مسکین اور دیگر شرکاء نے مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چئیر مین تحریک انصاف کے پر امن حقیقی آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائیگا ضلع راولپنڈی کے تمام کارکنان ایک پلیٹ فار م پر متحد اور اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔