پاکستان

فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ پر غلط ایف آئی آر کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے وزیر اطلاعات

فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ پر غلط ایف آئی آر کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹواسکتا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دو گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس بات کر سکتی ہے لیکن ان کی حکومت میں چار دن گزرنے کے بعد بھی وہ قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کر سکے، غیر ملکی فنڈڈ غداری پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتی ہے۔ اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے اور اب تک کامیاب نہیں ہوسکا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے