انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ہیروئن عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں کو بتایا کہ ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر۔ میں ایک بیٹی کی ماں بن گئی۔ خبر کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں شیر، شیرنی اور ان کے بچے کو دکھایا گیا ہے اور یہ ایک خوشگوار رشتے میں گھرے خاندان کی تصویر ہے۔ عالیہ بھٹ نے نومولود کی تصویر شیئر نہیں کی۔۔ جس سے لگتا ہے کہ وہ دیگر بالی ووڈ اداکاراوں جیسے کرینہ کپور کی طرح اپنے بچوں کی تصاویر فوری طور پر شیئر کرنے کے بجائے سسپنس رکھیں گی۔ اداکارہ کی جانب سے اس خوشخبری کا شیئر کرنا تھا کہ انسٹاگرام پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ معروف اداکاراوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے دعاوں اور نیک تمناوں سے بھرے پیغامات کے ڈھیر لگا دیئے۔ ایسے میں بچی کے ڈیڈی رنبیر کپور کی خوشی بھی دیدنی ہے۔ خیال رہے کہ معروف جوڑے کی شادی کی رواں برس 24 اپریل کو ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے