ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 115 پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 61 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے، کیایل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ہاردک پانڈیا 18 اور روہت شرما نے 15 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔