تازہ ترین

عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا فضل الرحمان

عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا فضل الرحمان

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے آگے ہیں۔۔، اس کی ڈرامہ بازیاں سمجھ نہیں آتیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، حادثات کا سہارا لے کرقوم کو اضطراب کا شکار کیا جارہا ہے، ایک واقعے کو لے کر جھوٹ گھڑا جا رہا ہے، ہم لوگ خطے میں تمام ممالک میں معاشی طور پر پیچھے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نابینا لوگوں نے آنکھیں بند کرکے عمران خان کے جھوٹ کو تسلیم کرلیا، آج انہوں نے نیا ڈرامہ رچایا ہے۔ عمران خان کو گولی لگنے کی پہلی خبر آئی تو ہم نے بھی مذمت کی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں سامنے آتی گئیں، ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے