میکسیکو سٹی: میکسیکو میں بیکرز نے 20 ہزار 689 روٹیوں کے ٹکڑوں سے 2 ہزار 222 مربع فِٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا موزائک بنانے کا عالمی ریکارڈ نام کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گینیز عالمی ریکارڈز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ زیکٹلان پیوبلا نامی میونسپل میں پانچ بیکرز کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا روٹیوں کا موزائک بنایا۔ ٹیم نے موزائک پر لا کیٹرینا نامی روایتی ڈھانچہ بنایا جس کے حوالے سے پورے میکسیکو میں چھٹی منائی جاتی ہے۔ گینیز عالمی ریکارڈز کا کہنا تھا کہ نان بائیوں کو ریکارڈ کے لیے روٹیاں بنانے میں دو ہفتے لگے۔