خیبر پختونخوا میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کرگیا، اموات کا سلسلہ بڑھنے لگا ہے اور رواں برس صوبے میں یہ وائرس 16 جانیں لے چکا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 26 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 188 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک دن میں 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تہکال ،سفید ڈھیری ،دانش آباد ،کینال ٹان سمیت مختلف علاقوں اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ حکومت کا دعوی کہ اسپتالوں میں ٹیسٹ اور علاج کیا جارہا ہے جبکہ مختلف ادارے ڈینگی مچھر پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔