بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان، نواسی کی پیدائش پر جذبات پر قابو رکھنے میں ناکام ہوگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ اور اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سونی رازدان نے نانی بننے پر جذبات سے بھرا پیغام شیئر کر دیا۔ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے نانی بننے پر انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوشیوں سے بھرپور مبارک دن ہے۔ حیرت انگیز اور شاندار نعمت کے لیے زندگی کا بہت شکریہ۔ انہوں نے اس خوش خبری پر مبارک باد دینے والوں کے لیے مزید لکھا کہ آپ سب کی نیک تمناں کا بہت شکریہ، مجھے میری خواہش اور ضرورت سے بہت زیادہ مل گیا ہے۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی خوشی کی انتہا نہ رہنے کا اظہار اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
انٹرٹینمنٹ
سونی رازدان نانی بننے پر جذباتی ہو گئیں
- by web desk
- نومبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1416 Views
- 2 سال ago