علاقائی

راولپنڈی گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

راولپنڈی گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے گندم سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 600 تھیلے گندم برآمدکرلئے۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گندم سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ڈرائیورعثمان شاہ کو گرفتار کرکے 600 تھیلے گندم برآمد کی۔ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے