علاقائی

ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر انچارج ٹریفک مری روڈ سرکل نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا،بغیر ہیلمٹ 45موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ کاغذات پیش نہ کرنے پر11کوتھانہ میں بند کیا۔موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال مجبوری نہیں بلکہ ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نویدا رشاد کے احکامات پر انچارج ٹریفک مری روڈ سرکل عامر مشتاق نے اپنے سرکل میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔سرکل کے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ ہیلمٹ نہ پہننے پر 45موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جبکہ کاغذات نہ ہونے پر 11موٹرسائیکلوں کوتھانے میںبند کروایا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال مجبوری نہیں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے